ماھانہ محاسن
اسلام
پڑھئے دیکھئے سوچئے اور اسکو پھیلائیں
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ھے دین اسلام کے
احکام ھر شخص کے لئے تمام تر آسانیوں کے ساتھ متوجہ ھیں اور اسمیں مبارک تعلیمات
احکام و مسائل اور آداب سے نوازنا
ھے جن پر عمل کرکے دنیاوی ذندگی کو پرسکون اور آخرت کو کامیاب کیا جاسکتا ھے۔
محاسن اسلام پاکستان کاکثیرالاشاعت انتھائی مستند دینی علمی اور فکری جریدہ
ھے جو ۲۰۰۲ سے مسلسل پابندی اور کامیابی سے شائع ھوتا چلاآرھا ھے۔تمام
تحریریں جید علمائے دین و مفتیان اسلام کی نظر ثانی کے بعد شائع ھوتی ھیں۔ماہنامہ
محاسن اسلام علما حق کی زیر سرپرستی شائع ہونے والا ایک بہترین رسالہ ہے جو پچھلےسترہ
سال سے باقاعدگی کے ساتھ شائع ہورہا ہے۔ ۔
اسمیں اسلام کے محاسن کو انتھائی سلیس سادہ
انداز میں شائع کیا جاتا ھے تاکہ ایک عام انسان بھی دینی تعلیمات سے روشناس ھوکر
مستفید ھو سکے۔اسکے علاوہ ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل ومشکلات اور جدید علمی وفکری درپیش چیلنجز کے حوالہ سے ممتاز اصحاب قلم
علمائے حق کی نگارشات شائع ہوتی ہیں۔جریدہ عصر حاضر کی ضرورتوں اور تقاضوں کو سمجھنے اور ان کے لیے
راہ عمل کی طرف راہنمائی بھی کرتا ہے۔ عقائد کفریہ عبارات اخلاقیات فقھی مسائل سے مبرا ھے۔ رسالے میں ہمیشہ
فکر انگیز اور بصیرت آموزتحریرات شائع
ہوتی ہیں۔معیاری رسالہ ھونے کے باعث اسمیں
عصر
حاضر کے اہم موضوعات، حالات وواقعات پر مستند مواد پڑھنے کو ملتا ہے جو کہ طلباء
وطالبات،محققین اور اساتذہ کرام علمائے اکرام و مذھبی سکالرس کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔ یھی وجہ ھے کہ رسالہ کے قارئین کے لئے اسکے
سابقہ گزشتہ پچھلے شمارے آج بھی سدابھار
پھول کی طرح ھیں جن کی خوشبو سے دل ودماغ کو معطر کیا جاسکتا ھے ماھنامہ محاسن اسلام
نی اپنے ۱۷ سترہ سال کے مسلسل سفر میں بیسیوں مفید مضامین سے قارئین نے استفادہ کیا اور
انھیں حالات کی دینی ضرورت کے پیش نظر انفرادی و اجتماعی اصلاح کی طرف متوجہ کیا ۔اپنے علمی و دینی معیار کے اعتبار سے اور موضوعات کے تنوع کے لحاظ سے بلاشبہ
’محاسن اسلام‘ عالم اسلام کا صف اول کا
جریدہ ہے۔
۔
اس رسالے کی ایک بہت ہی عمدہ خوبی یہ ہے کہ اس
میں انتہائی مختصر لیکن جامع مضامین ہوتے ہیں جو قارئین کیلئے دلچسپی کا باعث ہیں۔اپنے
اسلاف اکابر بزرگان دین کی تحریرات کو عام فھم اور ذوق جدید کے مطابق ھر شمارے کو
مرتب کیا جاتا ھے ۔جریدے میں عوام وخواص کی ذھنی فکری اور عملی اصلاح و ضرورت کو
مد نظر رکھتے ھوئے علمائے اکرام کی مشاورت اور پوری توجہ سے اسکے ھر شمارہ کو تیار
کیا جاتا ھے۔ محاسن اسلام میں اسلامی ذنگی کے تمام امور سے متعلق مستند احادیث اور علوم دینیہ کے شائقین خواتین
و حضرات کے لئے اردو ذبان میں پھلا جامع
مختصر مستند مجموعہ جس کے مطالعہ سے ذنگی کے تمام امور میں اتباع سنت کا علم حاصل
کیا جاسکتا ھے اور پھر عمل کے ذریعے دنیاوآخرت کی ابدی سعادتیں سمیٹی جا سکتی ھیں
یہ خواص کے لئے نعمت اور جبکہ عام مسلمانوں کے لئے ذاد راہ ھے
محاسن اسلام
پاکستان میں بالخصوص اور بین الاقوامی سطح پر یکساں مقبول ومعروف جریدہ کے
طور پر جانا جاتا ھے ۔پوری دنیا میں اس کو انتھائی ذوق شوق سے آن لائین پڑھا اور ڈاون
لوڈ کیا جاتا ھے۔رسالہ ملک پاکستان کے طول وعرض میں پڑھا جاتا ھے ۔ معیاری ،مستند
معلومات شائع ھونے کے باعث دن بدن اس کی سرکولیشن ، قارئین و شائقین کی تعداد ماشا
ءاللہ محض اللہ کے فضل وکرم سے بڑھ رھی ھے۔اللہ کے فضل وکرم سے جریدہ کو عوام
وخواص میں جو مقبولیت عطا فرمائی اسکا
اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ھے کی ملک بھر میں کثیر تعداد میں خطباء واعظین
و مبلغین اپنی تقریروتحریر میں محاسن اسلام کے مضامین سے استفادہ فرماتے ھیں ۔بعض
خطباء نی خود بتایا کہ جمعہ کے بیان کے لئے محاسن اسلام ھی سے استفادہ کرتے ھوئے
تیاری کرتے ھیں۔یہ سب آپ حضرات، والدین اساتذہ، مشائخ اوراکابرو بزرگان دین کی
دعاوں اور توجھات کا ثمرہ ھے۔
القصہ اس ماہنامہ کی ہردلعزیزی اورباقاعدگی کا سبب اس کے منتظمین کے فکری روئیے ہیں جس کے فروغ کے لیے وہ’ آتشِ زیرپا‘ہیں ۔ میں سمجھتا ہوںکہ وہ اپنے مقاصد کے حصول میں تاحال کامیاب ہیں
فکری پس منظر
یہ رسالہ ایک سنجیدہ تحقیقی کوشش ھے جو ھرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے
افراد لوگوں بلخصوص تاجروں اس صنعت کاروں ،پروفیشنلز کی انتھا ئی مصروفیات کو پیش نظر رکھتے ھوئے اختصار
کے ساتھ مرتب کیا گیا ھے
محاسن اسلام کا آغاز اس عزم کے ساتھ ہوا تھا کہ دور حاضر کے مسائل اور چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے
اسلامی تعلیمات واحکام کو جدید اسلوب اور تقاضوں کے مطابق سادہ اور سلیس انداز میں
پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی، عالم اسلام کے علمی ودینی حلقوں اور عام مسلمان کے
درمیان رابطہ کے فروغ کی راہ ہموار کی جائے گی. اس کے
ساتھ ساتھ ایک عام مسلمان کی عام فکروفھم اور ضروریات کی دینی معلومات شائع کی جات
ھیں۔
جریدہ
مسلمانوں کے لئے رشدوہدایت کا فریضہ سرانجام دینے کے سفرپر مائل بہ پرواز ہے
اورپیغمبرانہ مشن پر کاربندھے۔
دین اسلام کی ترویج واشاعت کے حوالے سے میگذین
کا کردار انتھائی قابلِ ستائش ہے۔ مستقبل کا مؤرخ جب بھی پاکستان میں دینی رسائل
کے باقاعدہ کرداراوسوسائیٹی پر اس کے اثرات سے صرفِ نظر نہیں کرسکے گا ،کیونکہ
مہینے کے آغاز میں اس کا قاری رسالےکے حصول کا متلاشی اورمتجسس دکھائی دیتا ہے ۔ شمارے
کا ہر موضوع اپنی تحریری نفاست اور مختصر بیانی کے اپنے اپنے اندر ایک پیغام
اوراثر لیے ہوئے ہے جسکی وجہ عمدہ ، سبق آموز ،دعوتی ،اصلاحی اور معلوماتی مضامین
ھیں۔
اللہ کی رحمت اور محاسن اسلام کے ایڈیٹر جناب اسحق ملتانی کی ھدایت پر
اس بلاگ کی تیاری مکمل ھوسکی اللہ تعالی اس معمولی کوشش کو قبول فرما کر صدقہ
جاریہ بنادے امین
ان شاءاللہ يہ مجلہ دین اسلام
کی تبلیغ و اشاعت کا بھترین ذریعہ بنے گا
ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان ھر ماہ تمام حقوق بحق ناشر محفوظ ھیں اپنے کس بھی اگر آپ
رسالے میں تحریر میں محاسن اسلام سے کوئی اقتباس لیتے ھیں تو ازرہ کرم تحقیق کے
اصولوں کے مطابق اسکا حوالہ ضرور دیں
No comments:
Post a Comment