A dedicated visitor and book lover since 1948-22 September 2016 at Punjab Public Library Lahore
پاکستان کی ایک عظیم ترین شخصیت محمود صاحب! یہ
ایک عام نہیں بلکہ خاص شخصیت ہیں ۔ یہ شخص قیام پاکستان کے بعد سے لیکر آج تک
یعنی ۲۲ ستمبر ۲۰۱۶ تک پنجاب لائبریری
ملحقہ عجائب گھر نزد پرانی انارکلی لاہور تشریف لارہے ہیں ان کی علمی پیاس بجھ
نہیں پارہی وہ واقعی حکم ربی اقرا اور گود سے لیکرلحدتک علم کو حاصل کروکو
پوراکررہے ہیں انھوں نے اللہ کے ایک حکم کو بڑی مظبوطی سے تھام رکھا ہے
یہ ایک ۸۸ سالہ غیرشادی شخص ہے جن کا آگے پیچھے
کوئ نہیں !وہ طلب عمل میں واقعی گھسٹ گھسٹ کر لاٹھی ٹیک کرلائبریری آتے ہیں باوجود
طویل عمر اور کئ بیماریوں کے ساتھ ۔ ہم سب کے لئے ایک روشن مثال ہیں
آپ سے درخواست ہے کہ خودیا اپنے صحافی بھائیوں
اور میڈیا والوں کو ترغیب دیں کہ اس عظیم ترین شخص کا تفصیلی طویل انٹرویو کریں یہ
ایک بہت بڑی انسانی خدمت خلق ہوگی یہ پیغام ہرجگہ پھیلائیں تمام اخبارات اور
پاکستانی میڈیا اس عظیم شخصیت کا انٹرویو کریں جو تقریبا ۷۰ سال سے لائبریری میں
آجارہا ہے!
صحٓافی ادیب اہل قلم اخبارات،تمام جرائد، پرنٹ
اور الیکٹرانک میڈیا اور طلباء پروفیسر حضرات خٓاص طور پر تحقیق کریں ابھی تو یہ
چراغ روشن ہے شمع تو کسی بھی وقت بجھ سکتی ہے موت کا کوئی پتہ نہیں وقت کا لمحہ ہم
میں سے کسی کو ملتا ہے یا نہیں لیکن ارادہ کرلیں کہ اس شخص کا انٹرویو لازمی کریں گے!سب پرنٹ اور الیکٹرانک
میڈیا والوں کے لئے ایک اچھا پیکچ بن سکتا ہے
No comments:
Post a Comment