Comprehensive Islamic Webportal
- ALLAH اللہ
- قرآن Quran
- حقوق اللہ
- MOHAMMAD مُحمد ﷺ
- اسوہ حسنہﷺ/ سیرت النبی
- Khatme Nubuwat
- فقھہ /Fiqha
- حقوق العباد
- توبہ و استغفار
- گناہ و ثواب
- فکر آخرت ،قبر
- جنت و دوزخ
- دعا ذکر و مراقبہ
- قرآنی و مسنون اذکار و وضائف
- تاریخ اسلام History of Islam
- Tasawuf/روحانیات
- Islam What is-Just Learn
- اسلامی شخصیات Islamic Personalities
- علمی وتحقیقی مضامین و آرٹیکل
- Female-Girls-Women خواتین
- Nikah Marriage Wedding
- 72 Sects-Masaliks
- آپکےمسائل Your Daily Problems
- سچے واقعات و کھانیاں
- Meri Tehreer
- فتوی/ آن لائین مفتی
- Audio Video-Deeni-Islami Daras-Bayans
- حدیث وسنت
- اسلام اور سائینس
About Me
Wednesday, October 28, 2015
Sunday, August 16, 2015
Saturday, July 11, 2015
Tuesday, June 9, 2015
Wednesday, May 6, 2015
محاسن اسلام مئی 2015 جلد نمبر 16 ۔ شمارہ نمبر 188 ۔ رجب شعبان 1436 ھجری New Issue of May,2015
New Issue of Mahasine Islam May,2015
Sunday, April 12, 2015
نماز کے انسانی دماغ پر اثرات نے سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا
نماز کے انسانی دماغ پر اثرات نے سائنسدانوں
کو بھی حیران کر دیا
11 اپریل 2015 (20:01)
کوالا
لمپور (نیوز ڈیسک) اسلام انسان کے لئے نہ صرف روحانی فلاح کا پیغام لے کر آیا ہے
بلکہ دنیاوی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو اس کے طفیل ملنے والی نعمتوں کا شمار ممکن
نہیں۔سائنسدان اسلامی عبادات کے اثرات کے بارے میں کچھ اہم سوالات رکھتے تھے جن کا
ایک جواب ملائیشیا میں کی گئی ایک سائنسی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ یونیورسٹی آف
ملائیشیا کے ڈیپارٹمنٹ برائے بائیومیڈیکل انجینئرنگ نے نماز کے انسانی ذہن اور جسم
پر اثرات کا سائنسی مطالعہ کیا تونتائج اس قدر شاندار اور حیران کن تھے کہ اس
تحقیق کو فوری طور پر بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسی جریدے
"Applied Psychophysiology" میں شائع کرنے کی
درخواست کر دی گئی۔ یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے سینئر سائنسدان ہازم دوفیش کی قیادت
میں ایک تحقیق کی جس میں نماز میں مصروف افراد کے دماغ کے فرنٹل، سنٹرل، ٹیمپرل،
پرائٹل اور آکسیپیٹل نامی حصوں کے ساتھ EEG مانیٹر منسلک
کئے گئے اور نماز کے مختلف مراحل کے دوران دماغ میں موجود توانائی کے سگنلز کا
مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ نماز کے دوران اور خصوصاً سجدے کے
دوران دماغ میں ایلفا ویو ایکٹیویٹی میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ ایلفا ویو کی کثرت
دماغ کے پرائٹل اور آکسیپیٹل حصوں میں نظر آئی جو کہ دماغ کے بالائی اور عقبی حصوں
میں واقع ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بار بار کے تجربات کے دوران یہی
صورتحال نظر آئی اور اگرچہ دیگر مراحل کے دوران ایلفا ویوز میں نسبتاً کم اضافہ
ہوتا تھا لیکن سجدے کے دوران ان کے سگنلز عروج پر پہنچ جاتے تھے۔ ایلفا ویوز
انسانی دماغ میں سکون، اطمینان اور خوشی کے جذبات پید اکرتی ہیں۔ یہ روزمرہ زندگی
کی مشکلات اور تکلیفوں کے شکار دماغ کو پرسکون کرنے اور انسانی توجہ اور صلاحیتوں
کو نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ماہرین
کا کہنا ہے کہ یہ تجربات ظاہر کرتے ہیں کہ نفسیاتی و ذہنی مسائل کے حل کے لئے
مہنگے اور منفی نتائج کے حامل علاج سے کہیں بہتر اور آسان نسخہ نماز ہے۔ دلچسپ بات
یہ ہے کہ مغرب کے متعددجرائد نے بھی اس تحقیق کے بارے میں مضامین شائع کئے ہیں اور
اعتراف کیا ہے کہ اس بات کے سائنسی شواہد مل گئے ہیں کہ ”مسلمانوں کی عبادت“ دماغ
میں ایلفا ویو ایکٹیویٹی کو نمایاں طور پر بڑھا دیتی ہے۔
Friday, April 3, 2015
Workshop on the Importance of Tajweed ul Qur'aan
| ||||||
|
Sunday, February 8, 2015
اللہ ٹوٹے ھوئے دلوں کوپسند کرتا ھے
اللہ ٹوٹے ھوئے دلوں کوپسند
کرتا ھے
چھلے دنوں مجھے ایک تقریب میں شرکت کا اتفاق ہواجس کا انعقاد ایک
فائیو اسٹار ہوٹل میں کیا گیا تھا۔ یہ تقریب جس ہال میں منعقد کی گئی تھی اس کا
ماحول بہت مسحور کن تھا۔ وسیع ہال، بڑ ے بڑے خوبصورت فانوس، دبیز قالین، ٹھنڈی
فضا، خوش رنگ پردے اور دیواریں اور ان سب کے ساتھ ایک پرتکلف عشائیہ ۔
میں اس محفل میں
بیٹھا یہ سوچ رہا تھا کہ اس طرح کے ماحول میں ایسی محافل دنیا بھر میں عام ہوتی
ہیں ۔ مگر ان میں ہر کس و ناکس کو داخلے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ایسی جگہوں پر داخلے
کی ایک قیمت ہوتی ہے جو صرف نامور، باصلاحیت، صاحب حیثیت
اوربااثرلوگ ہی دے سکتے ہیں ۔ معاشرے کے عام افراد کی پہنچ سے یہ سب کچھ ساری
زندگی باہر ہی رہتا ہے ۔
ایسے میں مجھے خیال آیا کہ
مالک کائنات جب اپنی جنت بنائے گا تو یقیناً وہ دنیا کی ان تمام نعمتوں سے زیادہ
حسین ہو گی۔ مگر اس جنت کی خوبیوں میں سے سب سے بڑ ی خوبی یہ ہے کہ اس میں داخلہ
کے لیے کوئی مال، کوئی نام ، کوئی صلاحیت اور کوئی اثر و رسوخ نہیں چاہیے۔ جنت کی
حسین وادی ، اس کی پرلطف محفلوں ، اس کی ابدی بادشاہی اور اس کی غیر فانی نعمتوں
کے حصول کی قیمت کچھ نہیں ۔ بس اک ٹوٹا ہوا دل ۔ ۔ ۔ رب کی عظمت کے احساس سے پاش
پاش دل ۔ یہی جنت کی قیمت ہے ۔
وہ دل جس میں اخلاص ہو۔ رب
کی سچی چاہت ہو۔ اس کی اطاعت کا جذبہ ہو۔ اس کے نام پر مرمٹنے کی خواہش ہو۔ اس کے
عہد کی پاسداری ہو۔ اس سے وفا کا عزم ہو۔ اس کی رحمت کی امید ہو۔ اس کی پکڑ کا خوف
ہو۔ اس سے ملاقات کا شوق ہو۔ اس کے رسول کی محبت ہو۔ اس کے دین کی حمیت ہو۔ اس کی
فردوس کی رغبت ہو۔ بس یہی ۔ ۔ ۔ بس یہی دل چاہیے ۔
لوگ ٹوٹی ہوئی چیزیں پھینک
دیتے ہیں ۔ مگر خداٹوٹے ہوئے دل کو سب سے زیادہ پسند کرتا ہے ۔ اتنا زیادہ کہ اس
کے بدلے میں اپنی سب سے بڑ ی نعمت۔ فردوس کی ابدی بادشاہی۔ دینے کے لیے تیار ہے ۔
مگر کیا کیجیے کہ آج لوگوں کے پاس ساری دینداری ہے ۔ ۔ ۔ یہی ٹوٹا ہوا دل نہیں
https://intikhabesukhan.wordpress.com/category/%D8%A7%D9%82%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%D9%88%D9%84%DB%8C%DA%A9%D8%B4%D9%86/
Saturday, February 7, 2015
Friday, February 6, 2015
محاسن اسلام کا نیا شمارہ مارچ March 2015
New Issue of Mahasine Islam
محاسن اسلام کا نیا شمارہ
New issue of Mahasine Islam have been uploaded.You can read online or Download /Print
Sunday, January 4, 2015
Subscribe to:
Posts (Atom)